تنظیم الارشاد

about Tanzeemulirshad

بسم اللہ الرحمن الرحیم

تنظیم الارشاد

تنظیم الارشاد:علاقائی،لسانی،عصبی خیالات سے مبرء ایک خالص مذہبی اور اسلامی تحریک ہے۔اصلاحِ معاشرہ،مذہبی فسادات کے خاتمہ،علوم شریعت اور مستند لٹر یچر کے ذریعے اہلِ سنت کے بیچ اتحاد جیسے عظیم مقاصد کی خاطر اس کی بنیاد رکھی گئی۔یوں تو اسے لاتعداد علماء اہلِ سنت کا سایہ حاصل ہے لیکن بالخصوص مفتی اعظم محمد حسین قادری نور اللہ مرقدہ کی بنائی ہوئی مادرِ علمی جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر کی مبارک فضائیں ، اور جانشینِ مفتی اعظم شیخ الاسلام مفتی محمد ابراہیم القادری زید مجدہ ممبراسلامی نظریاتی کونسل پاکستان،رکن مرکزی رؤیتِ ہلال کمیٹی پاکستان کی خصوصی سرپرستی حاصل ہے۔

تنظیم الارشاد:خواہاں ہے کہ ہر ایسے کام کواحسن طریقے سے سرانجام دیا جائے جس کا تعلق اصلاحِ معاشرہ،مسلمانوں کی باہمی دوری کے خاتمہ اوراہلِ اسلام تک اسلام کی حقیقی روح پہنچانے سے ہو۔البتہ جن شعبہ جات پہ تنظیم الارشاد کام شروع کر چکی ہے ان میں سے بعض یہ ہیں:
1.دینی طلبہ کے لیے درسی کتب آسان سے آسان تر بنانے کے لیے علماءِ اہلِ سنت کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ان کتب کے تراجم،شروح اور حواشی کی تیاری۔پھر ان تراجم وشروح کی اشاعت۔

2.دروس وخطابات کے ذریعے بگڑتے ہوئے معاشرے کی اصلاح۔
3.پاکستان میں بولی جانے والی مختلف زبانوں میں خالص دینی ومذہبی لٹریچر کی تیاری۔بعد ازاں اس دینی واصلاحی لٹریچر کی اشاعت۔
4.ملک میں بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کی روک تھام کے لیے لائحۂ عمل کی تیاری۔
5.اہلِ اسلام کی سہولت کی خاطرمختلف زبانوں میں آن لائن دار الافتاء کا قیام ، جس کے ذریعے لوگ اپنے دینی مسائل کا حل نہایت آسانی کے ساتھ گھر بیٹھے حاصل کر سکیں۔
6.کاروباری اور گھریلو مسائل سے متعلق استخارہ کے لیے آن لائن دار الاستخارہ کا قیام۔
7.اصلاحِ معاشرہ سے متعلق تقاریر ، رسائل،کتب کی آن لائن مفت دستیابی۔
8.دنیا بھر کے علماء ودینی طلبہ کی خدمت کی خاطر نایاب ذخائرِ علمیہ کی آن لائن مفت دستیابی۔

علماء اسلام اور طلبہ سے التماس ہے کہ ہمارا زورِ بازو بنیں۔ یا کم سے کم اپنے قیمتی مشوروں کے ذریعے ہماری اصلاح فرمائیں۔اوراصحابِ ثروت اپنے خالق ومالک کی رضا کے لیے تنظیم الارشاد کی مالی معاونت فرمائیں۔

 

اللہ کریم جل مجدہ سے دعا ہے کہ وہ کریم تنظیم الارشاد کو اس کے دینی مقاصد میں کامیابی سے ہمکنار فرمائے۔۔۔کارکنان کو اخلاص واستقامت کی دولت سے مالا مال فرمائے۔آمین۔ بحبیبہ الکریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

خیر خواہ
محمد عبد المصطفی شیخ زادہ

mail@tanzeemulirshad.com www.tanzeemulirshad.com

Join us On .       Facebook                      Twitter
 

Read in Pictures 

 

 

 

 

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • استقبل ربيع الأول
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری